imran-khan-Boris-Johnson 70

وزیراعظم کابرطانوی ہم منصب کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا اورکشمیر کے معاملے پربھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی اورتشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفترکی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تنازعہ کے حل کے لئے مذاکرات کی اہمیت پراتفاق کیا۔

عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب کو وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنمائوں نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کابھی عزم ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں