Dr_Faisal_FO 45

وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد تمام آپشن بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے:دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد تمام آپشن بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا ہائی کمشنر بھارت نہیں بھیجے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ی 70 سال سے حق خودارادیت کےلئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کےخلاف مظالم کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں