asad umer 26

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جون میں وزیراعظم عمران خان نے 13رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے ارکان میں آر می چیف، وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر تجارت، وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری وزیراعظم ، سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری کونسل کے سیکرٹری ہوں گے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے ارکان کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ کونسل کے ارکان وزیراعظم آفس کی نگرانی میں ہی کام کریں گے۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاسوں میں وزرائے اعلیٰ ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شریک کیا جا سکے گا۔ ابتدائی پر کونسل کے 4 ٹی اوآرز بنائے گئے ہیں، تاہم وقت اور ضرورت کے پیش نظر ان میں تبدیلی کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں