ministry of communication 47

وزارت مواصلات کی آمدن میں 51 فیصد تک اضافہ

وزارت مواصلات کی آمدن میں 51 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات وزارت کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور اخراجات کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزارت کی آمدن بڑھ کر 43 ارب روپے ہوگئی ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے اب تک سات ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ حکومت کی تجاوزات کے خلاف مہم کے تحت بھی اربوں روپے وصول کئے گئے۔شفافیت یقینی بنانے کیلئے وزارت میں ای بلنگ، ای ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولتوں پر مبنی نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں