31

ملکی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،وزیر تجارت

تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے عالمی منڈی میں اس کا حصہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیار ملبوسات کی برآمد میں 33فیصد کا اضافہ ہوا ہے، باسمتی چاول کی برآمد میں 20فیصد، سیمنٹ میں 46فیصد، ادویات میں 26فیصد، جوتوں میں 27فیصد، اونی ملبوسات کی برآمد میں 18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے برآمدات کا حجم 23ارب ڈالر تک محدود رہا۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان کو حسابات جاریہ کے خسارے، مالیاتی خسارے اور تجارتی خسارے سمیت تین بڑے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارات تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر سے کم ہو کر اب 31ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں