corp-commanders-conference 134

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جائزہ لیا اور ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں  مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا شرمناک قبضہ قانونی قرار دینے کی حمایت کبھی نہیں کی۔

واضح رہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایل او سی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں