Twitters-headquarters-mahira-khan-bilal-ashraf 32

ماہرہ خان اور بلال اشرف کا لندن میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کا دورہ

اکستانی اداکارہ ماہرہ خان، اداکار بلال اشرف، میوزک ڈائریکٹر اذان سمیع خان اور پروڈیوسر مومنہ درید ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ ماہرہ اور بلال نے برنارڈو پینل گفتگو سیشن میں بھی حصہ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فلم سپر سٹار کی ریلیز کے موقع پر انہوں نے ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور یہ اولین ایشین شوبز شخصیات ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا۔ ماہرہ خان اور بلال اشرف نے برنارڈو پینل گفتگو سیشن میں حصہ لیا اور بین الاقوامی سفیر کے طور پر برانڈو کے خصوصی ایونٹ میں بھی شرکت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرے خیال میں حقیقی طور پر لوگوں کو سننا ہو گا کہ نوجوان سوچتے کیا ہیں اور چاہتے کیا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں