Mahira-Khan 76

ماہرہ اپنی سالگرہ پر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی ریلیز کی خواہاں

اکستانی سپرسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔ اداکارہ کی سالگرہ 21 دسمبر ہے تاہم فلم کی نمائش کے حوالے سے تاحال کچھ واضح نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان چاہتی ہیں کہ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہو جس دن ان کی اپنی سالگرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں