qatar-pakistani-prisoners 47

قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

داریڈر نیوز کے مطابق قطر کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث طویل عرصے سے قید 53 پاکستانیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔ قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔

قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر رہائی دی گئی۔رہائی پانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ تمام تر انتظامات کررہا ہے، دوحا سے پاکستان کے لیے دستیاب پہلی پرواز سے انہیں وطن بھیجنے کی کوشش کی جارہی تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔

واضح رہے کہ دورہ امریکا سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان نے قطر میں قیام کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں