BOI-Pakistan 37

غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل شروع

(اے پی پی)حکومت نے ملک میں برآمدات غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل شروع کردیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان موجودہ حکومت کا ویژن ہے ۔ حکومت کی سی پیک اور خصوصی اقتصادی زون کے لئے اقدامات کو بڑھا کر شرح نمو میں اضافے، پیداواری لاگت میں کمی، کاروبار پیدا کرنے میں آسانی اور پاکستانی تارکین وطن کو سہولیات دینے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ ملک میں صعنتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دینے کے سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا مقصد حاصل کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں