29

عالمی عدالت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

عالمی عدالت انصاف پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی۔

کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میں بھارت اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی۔

بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے کی تھی جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان کر رہے تھے۔

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 21 فروری کو محفوظ کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنایا جائے گا۔

کلبھوشن کیس میں بھارت کا مطالبہ مسترد کیا جائے، پاکستان کا عالمی عدالت میں مؤقف

اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کے پیس پیلس میں فیصلہ سنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں