sheikh-rashid-wife-princess-haya 47

شہزادی حیا کا بچے کی جبری شادی سے تحفظ کیلئے برطانوی عدالت سے رجوع

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا نے اپنے ایک بچے کی جبری شادی سے تحفظ کے لیے منگل کے روز برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اردن کے مرحوم بادشاہ ، شاہ حسین کی بیٹی اور اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن  45 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین نےاپنے شوہر کی جانب سے ہراساں کرنے اور دھمکیوں سےتحفظ کے لیے  برطانوی عدالت میں الگ سے درخوست دائر کردی ہے۔

درخواست میں شہزادی حیا نے اپنے بچے کو بڑے فیصلے کرنے کے معاملے میں برطانوی کورٹ کی تحویل میں دینے کی بھی درخوست کی ہے۔

برطانوی قوانین کے تحت لوگوں کو  جبری شادی سے تحفط  کی ضمانت حاصل ہے۔

شیخ المکتوم  کے ترجمان یا نمائندوں نے اس حوالے سے جواب دینے سے  گریزکیاہے۔

ستر سالہ شیخ  محمد بن راشد المکتوم  جو کہ دبئی کے نائب صدر بھی ہیں، نے شہزادی حیا سے 2014 میں شادی کی تھی۔ شہزادی حیا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اہلیہ ہیں۔

شیخ المکتوم کی متعدد بیگمات سے 22 بچے ہیں اور شہزادی حیا سے دو بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں