Sana-Nawaz 15

شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن کیلئے منصوبہ بندی ضروری ہے: ثنا

نامور اداکارہ ثنا نے کہا کہ ہمیں سکرین پر دیکھ کر عام طور پر لوگوں کا یہ تصور ہوتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی آسان زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی طرح شوبز کے لوگوں کو بھی زندگی میں بڑے مسائل درپیش ہوتے ہیں لیکن وہ ان کا برملا اظہار نہیں کر سکتے۔ ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی کے معمولات تبدیل ہو گئے ہیں اورچھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز اور اپنے گھر میں توازن قائم کر رکھا ہے اور اس کیلئے منصوبہ بندی کرتی ہوں جو بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں