icc-cwc-2019-final-umpire 59

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈکپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کر لیا

سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔

سری لنکن امپائر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف بھی کی۔

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی: سائمن ٹافل

خیال رہے کہ 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا۔

فائنل کے آخری اوور میں کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی پھنیکی گئی تھرو انگلش بلے باز بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی۔

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے انگلینڈ کو 6 رنز دیئے تھے جس پر میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہونے پر انگلینڈ کو باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق مایہ ناز امپائر سائمن ٹافل نے بھی دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کو 5 رنز دینے چاہیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں