girls-ziadti-case-husband-wife 104

راولپنڈی میں 45 لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں میاں بیوی گرفتار

تھانہ سٹی پولیس نے ایم ایس سی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے اغواء اور زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزم قاسم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ ملزمہ کرن محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم قاسم اپنی بیوی کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور اس کی بیوی کرن اپنے خاوند کی لڑکیوں سے زیادتی کی ویڈیو بناتی تھی۔
ملزم میاں بیوی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اب تک 45 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں، ان سے 10 واقعات کی برہنہ ویڈیوز اور ہزاروں تصاویر بھی برآمد ہوئیں، جبکہ ثبوت و شواہد کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں ملزم سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، ملزم قاسم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ نکلا، ملزم نے اپنی ویب سائیٹ بنا رکھی ہے اور سوشل میڈیا بلاگر بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہر واقعے کا الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

کیٹاگری میں : جرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں