shah-mehmood-qureshi-london 54

دولت مشترکہ اجلاس،وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کیلئے لندن پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج لندن پہنچے۔وہ برطانیہ میں دولت مشترکہ کے انیسویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلے حکام نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وہ اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے اور لندن میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کرینگے

وہ مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرینگے اور مختلف امور پر پاکستان کا موقف اجاگر کریںگے۔ 

وزیرخارجہ نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے معزز جج کے بارے میں مسلم لیگ نون کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں کوئی حقیقت نہیں اور اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اسطرح کے کسی منصوبے کے بارے میں دفتر خارجہ تفصیلات جاری کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں