fbr 46

درآمدی موبائل وسیٹلائٹ ٹیلی فون سیٹوں پرفکسڈ شرح سے سیلز ٹیکس کے اطلاق کی تفصیلات جاری

(اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے درآمدی موبائل وسیٹلائٹ ٹیلی فون سیٹوں پرفکسڈ شرح سے سیلز ٹیکس کے اطلاق کی تفصیلات جاری کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری تفصیلات کے مطابق درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس کا تعین اب فی سیٹ درآمدی قیمت اور مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس کا تعین زرمبادلہ کے مساوی پاکستانی روپے کی بنیاد پر ہوگا۔نئی شرح کے مطابق 30 ڈالر کی قیمت کے حامل درآمدی موبائل سیٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح 135 روپے مقررکی گئی ہے،30

ڈالر سے زیادہ اور100 ڈالر تک قیمت کے حامل موبائل سیٹوں پر سیلزٹیکس کی شرح 1320 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں