jams-bond-lady 60

جیمز بانڈ فلم سیریز کو پہلی بار خاتون ایجنٹ مل گئی

جاسوس ہالی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ آخری بار اس کردار کو ادا کریں گے۔ فلم کی ٹیم نے مصری نژاد اداکار ریمی ملک کو ولن بنانے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ کے ولن کا مسئلہ حل ہوا تو شائقین کو نئے ایجنٹ کی فکر ہونے لگی، اب خبریں ہیں کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ہی نئے ایجنٹ کو متعارف کرایا جائے گا اور اب جاسوس کا کردار کوئی مرد نہیں بلکہ خاتون ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

برطانوی اخبار ‘دی گارجین’ نے اپنی رپورٹ میں ‘میل آن سنڈے ’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی نژاد برطانوی اداکارہ 31 سالہ لشانا لائنچ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق ایجنٹ کی تبدیلی کو آنے والی فلم میں ہی دکھایا جائے گا اور ڈینیئل کریگ کو فلم میں برطانوی جاسوس ادارے ‘ایم آئی سکس’ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے دکھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں