17

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی سری نگر جموں شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے قابض حکام کی طرف سے امرناتھ یاترا کے دوران سری نگر جموں شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

سری نگر میں ایک بیان میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین عبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ شاہراہ امرناتھ زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے شہریوں کی گاڑیوں کی آمدورفت پرپابندی جھوٹا بہانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غیرجمہوری اور غیرقانونی کارروائی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ ایسی غیرانسانی اورغیرجمہوری کارروائیوں سے گریز کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں