Mahira-Khan 62

جلد فینز کو ٹی وی سکرین پر بھی نظر آؤں گی: ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ فوٹو شوٹ، فلم کی شوٹنگ و دیگر شوبز سرگرمیوں میں دن بھر مصروف رہتی ہوں۔ اشتہاری فلموں کی بنا پر فیچر فلموں کا کام بھی آخری وقت تک مکمل کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سے دوری کی وجہ فلموں میں مسلسل مصروفیات ہے۔ اب عید الاضحی کے دن ریلیز ہونے والی فلم سپر سٹار کی تشہیری مہم کی بنا پر ڈرامہ انڈسٹری سے فی الحال دور ہوں لیکن بہت جلد اپنے فینز کو ٹی وی سکرین پر بھی نظر آؤں گی جس کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی فلم سپر سٹار کی تشہیری مہم کے آغاز پر مقامی سینما میں مذکورہ فلم کے پہلے ٹریلر کی تعارفی تقریب میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو میں مہمان اداکارہ کے طور پر نظر آؤں گی جس میں میرے فینز کو مایوسی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں