imran khan 52

ترسیلات زر میں اضافہ، عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ

وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی کے بجائے بینک کے ذریعے رقوم بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی حجم 21.88 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ترسیلات میں اضافے کی شرح صرف 2.9 فیصد تھی۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکہ سے آنے والی ترسیلات میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 41 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسی طرح برطانیہ سے بھی بھیجی گئی رقوم میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں