india-kashmir 17

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں توسیع کے ذریعے کشمیر کی تحریک آزادی کو روکا نہیں جاسکتا:علی رضا سید

کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں توسیع کے ذریعے کشمیر کی تحریک آزادی کو روکا نہیں جاسکتا۔برسلز سے جاری ایک بیان میں علی رضا سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کشمیر اسمبلی کیلئے ڈھونگ انتخابات کے انعقاد کیلئے صدارتی راج نافذ کرنا تنازعہ کشمیر کا حل نہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں