kalboshan-jadhav 58

بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دی

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث اپنے جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا اور اب جاسوس کمانڈر تک بھارتی قونصلر رسائی کے لیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے عالمی عدالت کے فیصلے اور ملکی قوانین کی روشنی میں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پیش کش کی تاہم پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھارت نے شرطیں عائد کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیشکش میں واضح کیا کہ ملاقات بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے کرائی جائے گی لیکن بھارت نے پاکستان کی جانب سے ملاقات کے وقت سے صرف 2 گھنٹے پہلے اپنا جواب بھیجا اور پاکستان سے جواب میں کلبھوشن یادیو تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی مانگی۔

اس شرط پر پاکستان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن ایک جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر ہے اس لیے کسی بھی قانون کے تحت اس تک بغیر رکاوٹ رسائی نہیں دی جاسکتی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا اب مشاورت کے بعد جاسوس کمانڈر تک بھارتی قونصلر رسائی کے لیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں