shah-mahmood-qureshi-multan 97

بھارت اپنے جنگی جنون میں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے،وزیر خارجہ

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے کلسٹر بموں کے کھلم کھلا استعمال کی مذمت کی جن کے ذریعے کنٹرول لائن کے ساتھ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیرخارجہ نے بھارت کے اس اقدامات کو جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی ظلم وستم کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں