Sepoy Muhammad Sheeraz 67

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

گزشتہ روز بھارتی یوم آزادی کو پوری دنیا نے یوم سیاہ کے طور پر منایا جو بھارت سے برداشت نہ ہوسکا، اس کے نتیجے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت جاری رہی اور پاک فوج کا ایک اور جوان شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قوم کا ایک اور بیٹے نے شہادت حاصل کرلی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی محمد شیراز نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں