shah mehmood qureshi 56

بھارتی حکومت پلوامہ جیسی دہشتگردی کی کارروائی یا ڈرامہ رچا سکتی ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی کی کشیدہ صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے پلوامہ جیسی دہشت گردی کی کارروائی یاڈرامہ رچاسکتی ہے۔

نجی نیوزچینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت منسوخ کرنے کے بھارتی حکومت کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ کے سینتالیس اراکین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام لکھے گئے ایک خط میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔

بھارت کی جانب سے آزادجموں وکشمیر میں کسی بھی مہم جوئی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہاکہ اسلام آباد میں موجود تمام غیرملکی سفارت خانوں کوا س سلسلے میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کردیاگیاہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں غیرملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت منسوخ کرنے سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدامات کومسترد کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں