38

بانگ دینے پر مرغ کو عدالتی کارروائی کا سامنا

فرانس کی علاقائی عدالت میں ایک مرغ کیخلاف کیس کی پہلی سماعت ہوئی جس پر پڑوسیوں نے صبح کے وقت نیند میں خلل ڈالنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی جزیرے اولیراں میں موریس نامی مرغے پر ایک معمر جوڑے نے مقدمہ کیا ہے جو چھٹیاں گزارنے کی غرض سے وہاں اپنے گھر میں قیام پذیر ہے۔

مرغے کی مالکن کورین فیسو موریس نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ موریس کی بانگ روکنے کے لیے انہوں نے متعدد بار ایک تاریک ڈربے میں بند کیا تاکہ اس تک سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کیس کی پہلی سماعت پر مدعی اور ملزم تو جج کے سامنے حاضر نہیں ہو سکے لیکن موریس کے ساتھی ایک مرغی اور ایک مرغا عدالت کے احاطے میں گھومتے پائے گئے۔

مقامی میڈیا کےمطابق اپنی نوعیت کے انوکھی مقدمے پر اہل علاقہ کی رائے تقسیم نظر آرہی ہے۔ ایک خاتون وکیل(جومرغ کا مقدمہ عدالت میں پیش کریں گی) نے کہا کہ 40 ہمسائیوں میں سے صرف دو افراد کو بانگ سے مسئلہ ہے۔

اپنی نوعیت کے انوکھے مقدمے کی کارروائی سننے کے لیے آئے ایک دیہاتی نے کہا کہ یہ درحقیقت شہری اور دیہاتی عوام کے درمیان فرق کا نتیجہ ہے، ہم شہر جا کر مطالبہ نہیں کرتے کہ یہاں گاڑیوں کا شور اور عوام کی بھیڑ کیوں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں