shah-rukh-khan 56

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اعزازی ڈاکٹر بننے کے قریب

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جلد ملے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی لاٹروب یونیورسٹی اداکار کو ملبورن میں ہونے والے ’انڈین فلم فیسٹول‘ کے دوران ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی۔

لاٹروب یونیورسٹی کے مطابق شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری انکی جانب سے نادار بچو ں کی امداد، ’میر فاؤنڈیشن‘ کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم اور انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دے رہی ہے۔

ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کی اطلاع پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ لاٹروب یونیورسٹی کا انڈین کلچر سے دیرینہ تعلق اور خواتین کو برابری کے حقوق دلوانے کے لیے کاوشیں متاثر کن ہے۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنا حقیقی معنوں میں اعزاز کی بات ہے اور یونیورسٹی کا میری کامیابیوں کا اعتراف کرنے پر میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں