40

ایمن سے شادی سے قبل منیب بٹ کتنی لڑکیوں کی محبت میں گرفتاررہے؟

نامورپاکستانی اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمن سے شادی سے قبل انہیں کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی تھی۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہورجوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ جہاں اپنی اداکاری کے لیے مشہورہیں وہیں یہ دونوں طویل عرصے تک شادی کی تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے بھی مشہورہیں جہاں ان کی مختلف رسمیں تقریباً ایک ماہ تک چلی تھیں، اتنی لمبی شادی کرنے اور شادی پر بےتحاشہ پیسے خرچ کرنے کے لیے دونوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں اداکارمنیب بٹ نے ثمینہ پیرزادہ کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی کئی روز تک چلنے والی شادی اور ایمن سے ملنے سے قبل کی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ اداکار منیب بٹ نے شادی پرہونے والی تنقید پرکہا کہ انہیں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا جشن منانا بہت پسند ہے اور انہوں نے بچپن میں ہی سوچ لیا تھا کہ جب وہ شادی کریں گے تو بہت بڑے پیمانے پر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں