chairman-fbr 47

آٹے سمیت اشیا ئے خوردو نوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا:چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے د و ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آٹے سمیت اشیائے خوردونوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ٹیکس کا دائرہ بڑھانا ہے تاہم ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے ملکی صنعت و تجارت کو نقصان پہنچے۔

چیئرمین ایف بی آر نے افسوس ظاہر کیا کہ سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کےلئے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔

شبر زیدی نے اطمینان ظاہر کیا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کہا کہ اسے مراعات فراہم کی جائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم چھوٹے تاجروں کےلئےمقررہ ٹیکس کی سکیم لانے کےلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں