Donald Trump 66

امریکی صدر کا پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پراپنی ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پراپنی ثالثی کی پیشکش کااعادہ کیاہے۔

انہوں نے اوہائیومیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ثالثی سے متعلق فیصلہ پاکستان اور بھارت کوکرنا ہوگا تاہم وہ فریقین کی معاونت کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر ایک طویل عرصے سے تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔

جب صدرٹرمپ سے پوچھاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکوکیسے حل کرناچاہتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان اوربھارت چاہیں تو میں ان کے درمیان ثالث کا کردارضروراداکرونگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں