dr-firdous-ashiq-awan 62

اقوام متحدہ کشمیری عوام کےلئےمشرقی تیموراورجنوبی سوڈان کی طرزکا کردارادا کرے:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات  و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہےکہ وہ کشمیر کے عوام کے لئے وہی کرداراداکرے جو اس نے مشرقی تیموراورجنوبی سوڈان میں ا داکیاتھا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کے اپنے مذموم عزائم میں کامیابی سے پہلے اقوام متحدہ کو کوئی اقدام اٹھانا ہوگا کیونکہ بھارتی اقدام سے عالمی اورعلاقائی امن خطرے میں پڑسکتاہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ دنیا کو بھارت کوبے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اور ان کی شناخت تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں