19

افغان دھڑوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات دوحہ میں شروع

افغانستان میں قیام امن کے معاہدے کیلئے افغان دھڑوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے ۔

مذاکرات کا اہتمام قطر اور جرمنی کی طرف سے کیاگیا ہے اوراس میں افغانستان سے سیاسی اور سماجی رہنما اور طالبان نمائندے شریک ہورہے ہیں ۔

پاکستان کیلئے افغانستان کے سابق سفیر عمر زخیل وال نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو بتایاکہ افغان دھڑوں کے مذاکرات ایک ایسے موقع پر ہورہے ہیں جب دوحہ میں امریکہ اورطالبان کی بات چیت بھی ہورہی ہے ۔

ادھر امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کے پیش نظر دو روزکیلئے وقفہ دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں