atif-aslam 32

اب انڈیا آ کر دکھاؤ، بھارتی شہریوں کی عاطف اسلم کو کھلی دھمکی

بھارتی شہری بھی مودی کے جنگی جنون مبتلا ہو گئے ہیں اور اب انہیں بھی سامنے کا سچ دکھائی نہیں رہا، اسی جنون میں مبتلا ہوکر بھارتیوں نے گلوکار عاطف اسلم کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر کھلی دھمکیاں دی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ وشال ملہوترا نامی تعصب پسند بھارتی نے کہا ہے کہ بھارت میں اب بھی بہت سے بیوقوف عاطف اسلم سے گلوکاری کروانا چاہتے ہیں۔

اجے یادیو نامی اور دیگربھارتی صارفین نے عاطف اسلم کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت آ کر دکھاؤ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں